پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ایس ای سی پی کا چھوٹی صنعتوں کے لیے رسک شیئرنگ ماڈل متعارف
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسلامک فنانس کمپنیوں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کرا دی ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ یہ قدم سود سے پاک معیشت کی جانب مسلسل اصلاحات کا حصہ ہے، جس سے مائیکروفنانس، زراعت اور چھوٹی صنعتوں کے لیے فنڈز کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔
نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی تیار کردہ اس پراڈکٹ کے تحت منسلک کمپنیاں ایک مشترکہ فنڈ قائم کریں گی، جس کے ذریعے قرضوں کے ڈیفالٹ کی صورت میں ہونے والے نقصانات کو پورا کیا جائے گا۔
ایس ای سی پی کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی سے منظور شدہ اس ماڈل سے کمپنیوں کے ‘کریڈٹ رسک’ میں کمی آئے گی اور چھوٹے قرض دہندگان کے لیے اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
