کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
جنگی سرچارجز نہیں لیے جائیں گے وفاقی وزیر کی صنعتکاروں کو یقین دہانی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل، بالخصوص اضافی چارجز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد اور کسٹمز حکام سمیت تاجر اور صنعتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اِن ٹرانزٹ کارگو پر کوئی وار سرچارج نہیں لیا جا رہا اور شپنگ ایجنٹس نے بھی مختلف روٹس پر اضافی جنگی چارجز نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جنید انوار چوہدری نے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر قانونی سرچارج کی صورت میں فوری شکایت درج کرائی جائے، جس پر اب تک 10 شکایات پر کارروائی کی جا چکی ہے۔
مزید برآں 3 مارچ سے قبل آنے والے کنٹینرز کے لیے ڈیمریج میں ریلیف کا اعلان بھی کیا گیا ہے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے کارگو کی نقل و حرکت بہتر بنائی جا رہی ہے تاکہ بلیو اکانومی کو فروغ مل سکے۔
