کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، سرمایہ کاروں کے 161 ارب ڈوب گئے

کراچی ( حسن خان ، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتہ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جہاں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال اور بڑھتی ہوئی افراطِ زر کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنائے رکھا
کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار 399 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.9 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیکس 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوا۔ اگرچہ اوسط تجارتی حجم میں معمولی اضافہ دیکھا گیا
تاہم مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 161 ارب روپے کی کمی سے 16 ہزار 725 ارب روپے پر آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں اضافے کے خدشات نے بھی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے
