October 30, 2026

پاکستانی محنت کشوں کے لیے آئی ٹی اور ٹیکسٹائل شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع

 پاکستانی محنت کشوں کے لیے آئی ٹی اور ٹیکسٹائل شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع

پیرس( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )    فرانس کے دارالحکومت میں منعقدہ پاکستان فرانس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں 70 سے زائد پاکستانی اور فرانسیسی کمپنیوں نے شرکت کی جہاں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ابھرتی ہوئی منزل قرار دیا گیا

سفیرِ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے فورم کا افتتاح کرتے ہوئے آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس فورم کو پاکستان کے تجارتی وژن کی عکاسی اور ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ بی ٹو بی سیشنز کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں نے مشترکہ منصوبوں اور نجی شعبے کے روابط مضبوط بنانے پر زور دیا

اس فورم سے نہ صرف دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ پاکستانی ہنر مندوں اور محنت کشوں کے لیے آئی ٹی اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں روزگار کے نئے بین الاقوامی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp