July 24, 2026

کراچی کے تاجروں کو 2 ارب روپے کا نقصان، انفراسٹرکچر پر سوالات

 کراچی کے تاجروں کو 2 ارب روپے کا نقصان، انفراسٹرکچر پر سوالات

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  آل سٹی تاجر اتحاد کے سرپرستِ اعلیٰ شرجیل گوپلانی نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کے 2 ارب روپے ڈوبنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا، پیپر مارکیٹ اور ملیر سمیت کئی تجارتی مراکز میں دکانوں اور بیسمنٹس میں پانی جمع ہونے سے قیمتی سامان ضائع ہو گیا ہے۔

شرجیل گوپلانی نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ برساتی نالے چوک ہونے اور سیوریج کا پانی دکانوں میں داخل ہونے سے بدانتظامی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی بارش کراچی کے شہریوں اور تاجروں کے لیے زحمت ثابت ہوئی ہے۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے ناقص انفراسٹرکچر کو فوری درست کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بڑے معاشی نقصان سے بچا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp