October 29, 2026

شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی پیداوار میں بڑا اضافہ، ماڑی انرجیز کی بڑی کامیابی

 شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی پیداوار میں بڑا اضافہ، ماڑی انرجیز کی بڑی کامیابی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک)   پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کی جانب ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ماڑی انرجیزنے خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں واقع شیوا فیلڈ سے تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق، اس فیلڈ سے گیس کی مجموعی یومیہ پیداوار 10 کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ جبکہ خام تیل کی پیداوار 800 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیرستان بلاک کے اسپینوام-1 کنویں سے باقاعدہ پیداوار شروع کر دی گئی ہے، جہاں سے یومیہ 4 کروڑ کیوبک فٹ گیس اور 200 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے

ماڑی انرجیز 55 فیصد حصص کے ساتھ اس منصوبے کی آپریٹر ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل 35 فیصد اور اوریئنٹ پیٹرولیم 10 فیصد کی شراکت دار ہیں ماہرین کے مطابق مقامی ذخائر سے اس اضافے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp