July 24, 2026

پورٹ قاسم پر توانائی کے شعبے کے لیے اہم جہازوں کی آمد، ڈاک لیبر کے محنت کشوں میں خوشی کی لہر

 پورٹ قاسم پر توانائی کے شعبے کے لیے اہم جہازوں کی آمد، ڈاک لیبر کے محنت کشوں میں خوشی کی لہر

کراچی ( لیبر نیوز کامرس ایند ٹریڈ ڈیسک )  پورٹ قاسم پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی برقرار ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی افریقہ سے ایک اور بڑا کوئلہ بردار جہاز ایم وی امینہ جہاں پاکستان پہنچ گیا ہے

پورٹ ذرائع کے مطابق یہ جہاز 50 ہزار 184 میٹرک ٹن کوئلہ لے کر آیا ہے، جو 16 مارچ کو جنوبی افریقہ کی بندرگاہ رچرڈز بے سے روانہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ قطر سے ایک ایل این جی بردار جہاز کی آمد بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں مجموعی طور پر 8 جہازوں سے 1 لاکھ 9 ہزار 856 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ ان میں 4 بلک کارگو شپس، 2 مائع کارگو  اور 2 کنٹینر ویسلز شامل ہیں

ماہرین کے مطابق کوئلے اور ایل این جی کی مسلسل آمد ملکی توانائی کی ضروریات اور صنعتی پہیہ چلانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp