بیرون ملک مزدوروں کے حقوق اور محفوظ ہجرت پر تربیتی ورکشاپ کا آغاز
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ پینجاب کے دارالحکومت لاہور میں رہنمائی مراکز کے رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔
2 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کا انعقاد عالمی ادارہ محنت پاکستان کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے محفوظ لیبر مائیگریشن کو یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں سمیت دیگر لیبر ماہرین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے زور دیا کہ بیرون ملک جانے والے محنت کش اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جیسے سرکاری اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کو لازمی بنایا جائے تاکہ غیر قانونی ذرائع اور جعلی انشورنس کمپنیوں کے استحصال سے بچا جا سکے
ورکشاپ میں لیبر ماہرین نے کہا کہ آگاہی ہی بااختیار ہونے کی کلید ہے اور محنت کشوں کو بیرون ملک روانگی سے قبل اپنے حقوق اور قانونی طریقہ کار سے مکمل واقفیت ہونی چاہیے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حکومتی تحفظ حاصل کر سکیں
