سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سندھ سوشل سیکیورٹی فنانس کمیٹی نے بجٹ کی منظوری دے دی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی فنانس کمیٹی کا اجلاس کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کی سربراہی میں ہیڈ آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں گورننگ باڈی کے اراکین محمد خان ابڑو، عبدالجبار میمن، زہرا خان اور ادارے کے اعلیٰ افسران ڈاکٹر کامران اعوان، سعادت میمن، حیدر عابدی ، غلام دستگیر سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس کے دوران ادارے کے سالانہ بجٹ، کنٹری بیوشن مالی تعاون کے مقررہ اہداف اور اب تک ہونے والے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
فنانس کمیٹی نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور طبی سہولیات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے نظر ثانی شدہ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے
کمشنر سیسی نے ہدایت کی کہ مالی وسائل کا درست استعمال کرتے ہوئے صنعتی مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کے فوائد کی فراہمی میں تیزی لائی جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے
