July 23, 2026

کراچی بندرگاہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر نیا جہاز ایم ٹی خیرپور پہنچ گیا

 کراچی بندرگاہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر نیا جہاز ایم ٹی خیرپور پہنچ گیا

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملک میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 55 ہزار میٹرک ٹن موٹر پیٹرول سے لدا ایک اور بحری جہاز ‘ایم ٹی خیرپور’ اتوار کو کراچی کی بندرگاہ قاسم پہنچ رہا ہے۔

 بندرگاہ حکام کے مطابق یہ جہاز عمان کے شہر صحار سے پاکستان اسٹیٹ آئل  کی کھیپ لے کر روانہ ہوا تھا، جو پہنچنے کے بعد فوسکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

بندرگاہ کی یومیہ رپورٹ کے مطابق ایک اور پیٹرول بردار جہاز ایم ٹی دیرا غائر پہلے ہی ٹرمینل پر موجود ہے، جو اپنی زیادہ تر کھیپ اتار چکا ہے۔

اس جہاز کی روانگی کے بعد نئے آنے والے جہاز کے لیے برتھ خالی ہو جائے گی۔ اس وقت پورٹ قاسم پر مجموعی طور پر 11 جہاز لنگر انداز ہیں، جہاں کوئلہ، خوردنی اجناس، ایل پی جی اور سیمنٹ سمیت مختلف سامان کی ہینڈلنگ جاری ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp