April 17, 2026

ایران اور وسطی ایشیا کے لیے برآمدی شرائط میں نرمی

 ایران اور وسطی ایشیا کے لیے برآمدی شرائط میں نرمی

اسلام آباد  ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ہدایت پر حکومت نے برآمد کنندگان کو ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے بینک گارنٹی اور ایل سی کی شرط سے تین ماہ کا عارضی استثنیٰ دے دیا ہے

۔ یہ اہم فیصلہ 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گا جس کا مقصد علاقائی تجارت میں حائل مالیاتی رکاوٹوں کو دور کرنا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے

اس استثنیٰ کے تحت چاول، گوشت، سمندری غذا، پھل، سبزیاں اور ادویات کی زمینی راستوں سے برآمد ممکن ہو سکے گی۔ جام کمال خان کے مطابق اس اقدام سے برآمدی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی

 اگرچہ اسٹیٹ بینک کے قوانین میں جزوی رعایت دی گئی ہے، تاہم برآمدی آمدنی مقررہ وقت میں ملک لانے کی شرط برقرار رہے گی تاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp