August 2, 2026

خلیجی ممالک میں بحران کے دوران نیپال میں نئے وزیر محنت کی تعیناتی

 خلیجی ممالک میں بحران کے دوران نیپال میں نئے وزیر محنت کی تعیناتی

کٹھمنڈو( سلمان جاوید، نمائندہ لیبر نیوز ساوتھ ایشاء)  نیپال میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد نو منتخب وزیر محنت نے ایک ایسے وقت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے جب خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں نیپالی محنت کش شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہیں

 خلیج میں جاری جیو پولیٹیکل کشیدگی اور معاشی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے نیپالی تارکینِ وطن کی ملازمتیں اور تحفظ خطرے میں ہے

نئے وزیر محنت نے چارج سنبھالتے ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی اولین ترجیح بیرونِ ملک مقیم محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی بحفاظت واپسی یا متبادل روزگار کی فراہمی ہوگی۔

نیپال کی معیشت کا بڑا حصہ ترسیلاتِ زر پر منحصر ہے، اور خلیجی ممالک میں کسی بھی قسم کا بڑا بحران نیپال کے لیے معاشی المیہ بن سکتا ہے

نئے وزیر کو نہ صرف نئے لیبر معاہدوں بلکہ محنت کشوں کی بھرتی کے نظام میں شفافیت لانے کے کٹھن چیلنج کا بھی سامنا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp