August 2, 2026

چائے باغات کے مزدوروں کا کانگریس کے خلاف احتجاج  کا اعلان

 چائے باغات کے مزدوروں کا کانگریس کے خلاف احتجاج  کا اعلان

آسام ( روپا سنگھ، نمائندہ لیبر نیوز ہندوستان ) بھارت میں چائے کے باغات کے محنت کشوں کی سب سے بڑی تنظیم آسام چاہ مزدور سنگھ  نے ایک کانگریس رہنما کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ توہین آمیز پوسٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے

محنت کش تنظیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ پوسٹ میں چائے کے مزدوروں کی کمیونٹی کی تذلیل کی گئی ہے، جس سے لاکھوں محنت کشوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

آسام چاہ مزدور سنگھ  یونین کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے اور متعلقہ رہنما کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

احتجاجی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر کسی کو بھی مزدوروں کی عزتِ نفس سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اس تنازع نے آسام کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے، جہاں چائے کے باغات کے مزدور ایک بڑا اور بااثر ووٹ بینک تصور کیے جاتے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp