April 17, 2026

اسٹیٹ بینک کا مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

 اسٹیٹ بینک کا مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک )  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے منٹس جاری کر دیے ہیں جس میں مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کو ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

 مرکزی بینک کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 28 فیصد اور ایل این جی میں 38 فیصد اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل اور مہنگائی بڑھنے کی توقع ہے

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو پولیٹیکل کشیدگی کی وجہ سے بیرونی شعبہ دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے تاہم زرمبادلہ کے ذخائر جون 2026 تک 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے

 دوسری جانب مالی سال کے بقیہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے اوپر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ توانائی کی بڑھتی قیمتیں اور مال برداری کے اخراجات ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp