August 1, 2026

ہڑتال کی دھمکی رنگ لے آئی، کیسینو ملازمین کے مطالبات تسلیم

 ہڑتال کی دھمکی رنگ لے آئی، کیسینو ملازمین کے مطالبات تسلیم

سانتیاگو ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  چلی میں کیسینو ورکرز لیبر یونین  نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی کے بعد تنخواہوں میں اضافے اور بہتر مراعات کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔ یونین اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے اس نئے معاہدے کے تحت سینکڑوں ملازمین کی اجرتوں میں افراطِ زر کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا

یونی گلوبل یونین کے مطابق، ملازمین نے کام کے سخت حالات اور کم تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مہم شروع کی تھی، جس کے بعد کمپنی انتظامیہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوئی۔ نئے معاہدے میں طبی سہولیات، بونس اور کام کے اوقات میں بہتری شامل ہے۔

یونین رہنماؤں نے اسے محنت کشوں کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے ذریعے ہی حقوق کا تحفظ ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے چلی کی سیاحت اور تفریحی صنعت میں ممکنہ تعطل ٹل گیا ہے، جبکہ دیگر شعبوں کے ورکرز کے لیے بھی یہ ایک اہم مثال بنے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp