کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
میکسیکو فیکٹری کے ہڑتالی مزدوروں پر فائرنگ، عالمی سطح پر شدید مذمت

میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) کینیڈا کے صوبے کیوبک سے تعلق رکھنے والے لیبر گروپ نے میکسیکو میں ٹورنیل ٹائر فیکٹری کے ہڑتالی مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے
مسلح افراد نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نہتے محنت کشوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فیکٹری کے باہر پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس پرتشدد کارروائی میں متعدد مزدور زخمی ہوئے ہیں
مزدور تنظیموں نے اس حملے کو ٹریڈ یونین کی آواز دبانے اور محنت کشوں کو ہراساں کرنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیا ہے انہوں نے میکسیکو کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے
