اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نوجوان محنت کشوں ٹریڈ یونینز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، برطانوی ٹریڈ یونین کانگریس
لندن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) برطانوی ٹریڈ یونین کانگریس نے نوجوان محنت کشوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے طبقاتی سیاست کو سمجھیں اور ٹریڈ یونینز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جدید معیشت میں ‘گِگ اکانومی’ اور عارضی ملازمتوں کے پھیلاؤ نے نوجوان نسل کے معاشی مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے طبقاتی شعور کے بغیر محنت کشوں کا اتحاد ممکن نہیں، اور نوجوانوں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ ان کے مسائل کا حل انفرادی کوششوں کے بجائے اجتماعی جدوجہد میں پنہاں ہے
ٹریڈ یونینز نہ صرف بہتر اجرت اور کام کے محفوظ حالات کو یقینی بناتی ہیں بلکہ سماجی ناانصافیوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال بھی فراہم کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان نسل یونین سازی کے عمل سے دور رہی تو کارپوریٹ سیکٹر میں مزدوروں کے استحصال کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔
