پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ، کوئلہ توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا
کراچی( جے ایچ خان، نمائندہ لیبر نیوز ) فروری 2026 کے دوران پاکستان میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7,696 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
معروف بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق، پیداوار میں اس اضافے کی بنیادی وجہ بجلی کے نرخوں میں کمی اور صنعتی صارفین کا بڑے پیمانے پر نیشنل گرڈ پر منتقل ہونا ہے
اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں بجلی پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ کوئلہ رہا، جس کا مجموعی پیداوار میں حصہ تقریباً 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد پن بجلی 23 فیصد اور نیوکلیئر توانائی 19 فیصد کا نمبر آتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہائیڈل اور نیوکلیئر ذرائع میں کمی اور درآمدی کوئلے پر انحصار بڑھنے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافے کے ساتھ 8.15 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ونڈ اور شمسی توانائی جیسے قابلِ تجدید ذرائع کا حصہ اب بھی انتہائی کم ہے، جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
