اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
برطانیہ میں مزدوروں کی نئی سیاسی جماعت کی جدوجہد تیز
لندن ( شمائلہ عمر، نمائندہ برطانیہ ) برطانیہ میں سوشلسٹ حلقوں اور ٹریڈ یونین کارکنان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے مطابق کارکنان یونینز کے اندر منظم ہو کر مزدوروں کی نمائندگی کے لیے نئی سیاسی قوت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام محنت کش طبقے کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے باعث یونینز کے اندر متبادل سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت شدت اختیار کر گئی ہے۔ کارکنان کا مؤقف ہے کہ اگر ٹریڈ یونینز، جو لاکھوں مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہیں، اس عمل میں شامل ہوں تو نئی جماعت زیادہ مضبوط اور مؤثر ہو سکتی ہے۔
برطانوی لیبر یونین رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی جماعت کو جمہوری، شفاف اور مزدور دوست بنیادوں پر قائم کیا جائے تاکہ حقیقی سیاسی نمائندگی ممکن ہو سکے۔ لیبر ماہرین کے مطابق یہ رجحان برطانیہ کی سیاست میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔
