پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
برکت فریژن ایگرو کا نیا پلانٹ فعال، انڈوں کی پروسیسنگ میں بڑی پیش رفت
فیصل آباد ( عثمان صادق، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنی برکت فریژن ایگرو لمیٹڈ نے فیصل آباد میں اپنے نئے پروڈکشن یونٹ کا ٹرائل رن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، اس نئی فیسیلٹی میں اگلے ماہ سے تجارتی بنیادوں پر پیداوار شروع کر دی جائے گی، جس کا مقصد مقامی اور عالمی منڈیوں میں ‘پیسچورائزڈ ایگ’ مصنوعات کی طلب کو پورا کرنا ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ وہ ‘بیک ورڈ انٹیگریشن’ کے تحت اپنے پولٹری لیئر فارمز بھی قائم کر رہی ہے، جس کے لیے زمین حاصل کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے سے سپلائی چین مضبوط ہوگی اور خام مال کی فراہمی میں خود کفالت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈے کے پاؤڈر کی تیاری کے لیے جدید مشینری کے آرڈرز بھی دے دیے گئے ہیں۔
برکت فریژن نے مارچ 2025 میں اسٹاک ایکسچینج میں قدم رکھا تھا، اس توسیعی منصوبے کو اپنی طویل مدتی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دے رہی ہے
۔
