July 28, 2026

سینیگال کے محنت کشوں کا 8 اپریل کو ملک گیر مارچ کا اعلان

 سینیگال کے محنت کشوں کا  8 اپریل کو ملک گیر مارچ کا اعلان

ڈاکار ( عابد بٹ ، نمائندہ لیبر نیوز افریقہ ) مغربی افریقی ملک سینیگال کی درجن بھر مزدور تنظیموں اور لیبر یونینز کے اتحاد  ٹریڈ یونین فرنٹ نے کارکنوں کے حقوق پر مبینہ شب خون مارنے کے خلاف 8 اپریل 2026 کو دارالحکومت ڈاکار میں ملک گیر احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

 سینیگال میں مزدور یونین رہنماؤں نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار عام ہڑتال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزدور اتحاد کے اہم مطالبات میں تنخواہوں سے فروری میں کی گئی غیر منصفانہ کٹوتیوں کی فوری واپسی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافہ اور ملازمین کو بلاوجہ نوکریوں سے نکالنے کے عمل کو روکنا شامل ہے

 یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محنت کشوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے اور سماجی استحکام کے قومی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔

مغربی افریقی ملک مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقہ اپنے حقوق کی پامالی پر اب مزید خاموش نہیں رہے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp