July 27, 2026

میکسیکو گڈ ائیر ٹائر پلانٹ کے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار پر تناؤ، ہڑتال کی دھمکی

 میکسیکو گڈ ائیر ٹائر پلانٹ کے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار پر تناؤ، ہڑتال کی دھمکی

 

میکسیک( لیبر نیوز فارن ڈیسک): میکسیکو میں گڈ ائیر ٹائر پلانٹ کے سینکڑوں محنت کشوں نے انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر ہڑتال کی وارننگ دے دی ہے

آزاد مزدور یونین  کے مطابق کمپنی نے مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافے اور کام کے حالات بہتر بنانے کے دیرینہ مطالبات پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گڈ ائیر عالمی سطح پر بھاری منافع کما رہی ہے، لیکن میکسیکو کے محنت کشوں کو اب بھی کم اجرت اور غیر منصفانہ مراعات پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یونین نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر بامعنی مذاکرات شروع نہ کیے اور محنت کشوں کے حقوق کو تسلیم نہ کیا تو پلانٹ میں پیداواری عمل مکمل طور پر ٹھپ کر دیا جائے گا

یہ تنازع ایک ایسے وقت میں شدت اختیار کر گیا ہے جب میکسیکو میں نئی لیبر اصلاحات کے تحت آزاد ٹریڈ یونینز کو مضبوط کرنے کی مہم جاری ہے۔ عالمی مزدور تنظیموں نے بھی میکسیکن محنت کشوں کی اس جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے کمپنی پر بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ مقامی لیبر مبصرین کے مطابق، یہ ہڑتال میکسیکو کی آٹو پارٹس انڈسٹری میں مزدور حقوق کی تحریک کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp