April 18, 2026

شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن ہے، سائٹ ایسوسی ایشن

 شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن ہے، سائٹ ایسوسی ایشن

 

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فدا نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو صنعتوں کے لیے معاشی خودکشیقرار دیا ہے

 انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگی بینک فنانسنگ نے پیداواری لاگت کو عالمی مارکیٹ میں غیر مسابقتی بنا دیا ہے، جس سے صنعتوں کی توسیع اور برآمدات میں اضافہ ناممکن ہو گیا ہے۔

عبدالرحمان فدا کے مطابق، تاجر برادری کو شرح سود میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی کی توقع تھی تاکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ ایک ہندسے پر لایا جائے

بصورتِ دیگر صنعتوں کی بندش سے بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ برآمدی شعبے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی ریلیف فراہم کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp