پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
مشرقِ وسطیٰ بحران: پاکستان کا سعودی عرب سے بڑے اقتصادی پیکیج کے لیے رجوع
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کے پیشِ نظر پاکستان نے سعودی عرب سے طویل المعیاد اقتصادی تعاون کے لیے رابطہ کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق، حکومت نے سعودی عرب کو 8 اہم درخواستیں ارسال کی ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک میں موجود 5 ارب ڈالر کے سعودی ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا شامل ہے۔
پاکستان نے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو بھی 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے اور اس کی مدت میں اضافے کی استدعا کی ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کی 10 ارب ڈالر تک سکیورٹائزیشن اور دیگر مالیاتی امور بھی زیرِ غور ہیں
یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے، تاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
