پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی: شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
کراچی ( جے ایچ خان، کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق جنوری میں مہنگائی 5.8 سے بڑھ کر فروری میں 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں ایندھن، فریٹ اور انشورنس کے اخراجات میں اضافے سے آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر 16.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ کی جانب سے عالمی ٹیرف کے نفاذ اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے معاشی منظرنامے کو چیلنجنگ بنا دیا ہے
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کے لیے گنجائش پیدا ہوئی ہے، لیکن ٹیکس وصولی کے اہداف اب بھی درکار رفتار سے کافی کم ہیں۔
