July 29, 2026

تھائی لینڈ میں آئی ایل او کنونشنز کی منظوری کے لیے مزدور یونینز کی مہم میں تیزی

 تھائی لینڈ میں آئی ایل او کنونشنز کی منظوری کے لیے مزدور یونینز کی مہم میں تیزی

بنکاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) تھائی لینڈ میں عام انتخابات کے بعد مزدور تنظیموں نے نئی حکومت پر بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن  کے کور کنونشنز 87 اور 98 کی منظوری کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے

انڈسٹری آل سے وابستہ تنظیموں سی آئی ایل ٹی اور پی ٹی ٹی ایل یو  کا موقف ہے کہ ملک میں یونین سازی کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، جسے بہتر بنانے کے لیے عالمی معیارات کے مطابق لیبر قوانین میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

16 اور 17 فروری 2026 کو ہونے والے مشاورتی اجلاس میں انڈسٹری آل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کمال اوزکان نے کہا کہ لیبر قوانین میں نرمی سرمایہ کاری کے لیے غلط بنیاد ہے  کیونکہ اس سے عدم مساوات اور سماجی بے چینی بڑھتی ہے

 مزدور رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پارلیمانی لیبر کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور یونین سرگرمیوں میں خواتین اور نوجوانوں کی شرکت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوانین میں ترمیم کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp