July 30, 2026

سعودی عرب کے لیبر کیمپ میں 300 محنت کشوں میں راشن تقسیم

 سعودی عرب کے لیبر کیمپ میں 300 محنت کشوں میں راشن تقسیم

ریاض ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) انٹرنیشنل انڈین پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے کمیونٹی خدمت کے جذبے کے تحت ریاض کے ایک لیبر کیمپ میں 300 سے زائد مزدوروں میں راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں

 تنظیم کے رضاکاروں نے کیمپ کا خود دورہ کیا اور مستحق کارکنوں کو براہِ راست امداد فراہم کی تاکہ رمضان المبارک کے دوران انہیں سہولت میسر آ سکے۔

تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دیارِ غیر میں مشکل حالات میں کام کرنے والے محنت کشوں کی معاونت اور انسانی ہمدردی کے ساتھ کمیونٹی یکجہتی کو فروغ دینا ہے

 لیبر کیمپ میں موجود مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے اس خیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مسافروں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتی ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp