April 18, 2026

عالمی کشیدگی کا سایہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

 عالمی کشیدگی کا سایہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو زبردست مندی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 4060 پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 3714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 57 ہزار 496 کی سطح پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں نے جنگ کے طول پکڑنے کے خدشے کے پیشِ نظر حصص کی فروخت کو ترجیح دی، جس سے آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس سمیت تمام اہم شعبے دباؤ کا شکار رہے۔ حبکو، ماری پیٹرولیم، پی پی ایل اور بڑے بینکوں کے شیئرز منفی زون میں رہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اب خطرات سے بچنے کے لیے نقد رقم کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp