اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
عالمی مزدور تنظیموں کا ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) یونین گلوبل یونین سمیت دنیا بھر کی بڑی مزدور فیڈریشنز نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور ڈی ایسکلیشن کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے
عالمی مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ کے بادل نہ صرف معصوم شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ اس سے عالمی معیشت اور محنت کش طبقے کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے
یونین نے زور دیا ہے کہ تشدد اور فوجی کارروائیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے
یونینز نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو توانائی کے بحران اور سپلائی چین متاثر ہونے سے کروڑوں مزدور بے روزگار ہو سکتے ہیں
