April 17, 2026

پشاور کی  کاروباری برادری نے ایس ایم ایز کی مالی معاونت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

 پشاور کی  کاروباری برادری نے ایس ایم ایز کی مالی معاونت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

پشاور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کاروباری برادری کے اراکین نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکی مالی معاونت میں اضافہ کریں اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کو وسعت دیں۔

کاروباری رہنماؤں نے خیبر پختونخوا صنعتی اور یوتھ ایمپاورمنٹ فنڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، جو اسٹیٹ بینک اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت کام کرے، اور پالیسی ریٹ کو آہستہ آہستہ 11.5 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد تک لانے کی تجویز دی۔

یہ تجاویز پشاور میں مالی شمولیت ڈویژن اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقدہ آگاہی سیشن میں سامنے آئیں، جس کی صدارت چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کی۔

دونوں فریقین نے فیصلہ کیا کہ فوکس گروپ قائم کیا جائے گا، جس میں چیمبر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ایس ایم ایز سے متعلق مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp