April 17, 2026

اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے سائبر ریزیلینس حکمتِ عملی شروع کر دی

 اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے سائبر ریزیلینس حکمتِ عملی شروع کر دی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ویژن 2028 ایجنڈے کے تحت ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں کے لیے سائبر ریزیلینس حکمتِ عملی نافذ کر دی ہے، جس کا مقصد بینکاری اور مالیاتی نظام کی حفاظت اور مضبوطی کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حکمتِ عملی بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے اور مالیاتی خدمات تک بلا تعطل اور محفوظ رسائی یقینی بنانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔

حکمتِ عملی کی پانچ اہم ترجیحات میں بینکوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانا، سائبر سیکیورٹی گورننس بہتر کرنا، شعبے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا، ماہر افرادی قوت تیار کرنا اور حفاظتی طریقوں کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہ مقامی اور عالمی سطح پر سائبر صورتحال کی نگرانی کرے گا اور ضرورت پڑنے پر حکمتِ عملی میں نظرثانی کر کے صارفین کے تحفظ، ڈیجیٹل جدت اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp