پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سروس لانگ مارچ ٹائرز سندھ میں 8 کروڑ ڈالر کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا اعلان
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاک چین مشترکہ منصوبہ سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ نے سندھ کے علاقے نوری آباد میں پی سی آر ٹائر بنانے کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا منصوبہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ برآمدی منڈیوں کو بھی ہدف بنائے گا۔
سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ایسوسی ایٹ کمپنی ایس ایل ایم نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ایس ایل ایم گزشتہ سال انیشل پبلک آفرنگ کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے اور اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ حاصل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی تھی۔
ایس ایل ایم پاکستان میں آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائر تیار کرنے والی کمپنی ہے، جسے سروس گروپ اور چین کی چاؤیانگ لانگ مارچ کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ سروس انڈسٹریز اور اس کی ذیلی کمپنی ایس ایل ایم میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد حصص رکھتی ہیں۔
