July 24, 2026

سعودی عرب میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائی

 سعودی عرب میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائی

ریاض (خنیس الرحمان، نمائندہ لیبر نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی ملک گیر معائنہ مہم کے دوران ایک ہفتے میں 3,376 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 21,029 افراد مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے، جن میں 12,875 افراد رہائشی قوانین اور 4,778 افراد سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

مزید برآں، 2,307 افراد غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے جبکہ 75 افراد غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ پولیس نے 29 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا جو خلاف ورزی کرنے والوں کو منتقل یا پناہ دیتے تھے۔

گرفتار افراد میں سے 13,213 کو ملک بدر کیا گیا، باقی کو سفارتی مشنز کے حوالے کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو سخت سزائیں، جرمانے اور جائیداد ضبطی کا سامنا ہوگا، اور معائنہ مہم جاری ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp