April 17, 2026

پی آئی اے کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

 پی آئی اے کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن  کی نجکاری کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں حکومتی شخصیات، سرمایہ کار اور کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی مہمان خصوصی تھے۔

حکام کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور تقریباً 250 ارب روپے کی بولیاں موصول ہو چکی ہیں، جس سے ملک میں شفاف اور مارکیٹ پر مبنی نجکاری کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

مشیر برائے نجکاری نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور معاشی استحکام کے لیے نجکاری ضروری ہے، اور اس عمل سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

تقریب میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور دیگر ماہرین نے سرمایہ کاری کی منڈیوں کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp