پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
اپٹما کا امریکی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل برآمدات کے تحفظ کے لیے مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کے لیے امریکہ سے خصوصی تجارتی رعایتیں حاصل کرے۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ حریف ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر لی ہے، جس سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں
تنظیم نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کو خط میں بتایا کہ بھارت اور دیگر ممالک کے آزاد تجارتی معاہدے پاکستانی برآمدات کی مسابقت کو کم کر رہے ہیں۔
اپٹما نے کہا کہ توانائی کی بلند قیمتیں، شرح سود اور دیگر لاگتیں ٹیکسٹائل سیکٹر پر دباؤ ڈال رہی ہیں اور ترجیحی مارکیٹ رسائی نہ ملنے سے برآمدات مزید نقصان میں جا سکتی ہیں
اپٹما نے وزارتِ تجارت سے کہا کہ امریکی حکام سے رابطہ کر کے پاکستانی مصنوعات کے لیے ڈیوٹی فری یا رعایتی مارکیٹ رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو
