اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سینیٹ کمیٹی برائے میرٹائم افیئرز کا اجلاس، پورٹس اور تجاوزات کا جائزہ
اسلام آباد ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میرٹائم افیئرز کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل واوڈا نے کی
اجلاس میں پورٹ کی کارکردگی، ڈریجنگ، زمین کی مینجمنٹ، برآمدات اور تجاوزات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا کمیٹی نے زیر التوا زمین کی الاٹمنٹس کا جائزہ لینے اور غیر قانونی الاٹمنٹس اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر میرٹائم محمد جنید انور، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین، سی بی اے اسٹاف اور دیگر بورڈز کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹینر تاخیر، بدعنوانی، فشرریز ہاربر میں زمین کی بدانتظامی اور شفافیت کی کمی پر بات ہوئی
وزارت نے بتایا کہ قومی ڈریجنگ کمپنی، ملیر ایکسپریس وے اور لیاری روڈ کے منصوبے پورٹ آپریشنز کی بہتری کے لیے جاری ہیں۔ کمیٹی نے شفافیت، مؤثر بورڈز اور زمین کی واپسی پر زور دیا
