July 24, 2026

ریلوے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، پاکستان ریلوے پریم یونین

 ریلوے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، پاکستان ریلوے پریم یونین

لاہور ( عامر سہیل، نمائندہ لیبر نیوز )  پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈویژنل صدر فیاض احمد شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملازمین کے حقوق، ادارے کی بہتری اور کرپشن فری ریلوے کے اقدامات پر غور کیا گیا

مرکزی قیادت میں چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سینئر نائب صدر قیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں بیل آؤٹ پیکیج، ٹی ایل اے سٹاف کی مستقلی، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے مطالبات بھی اٹھائے گئے

اجلاس کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے لوکو ڈرائیور عرفان اقبال اور ہیڈ کلرک بابر نواز کی خدمات کو سراہا گیا اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ یونین نے ہر سطح پر ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور ادارے کی مضبوطی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp