July 23, 2026

سعودی عرب لیبر قوانین کی خلاف ورزی 20,237 افراد گرفتار

 سعودی عرب لیبر قوانین کی خلاف ورزی 20,237 افراد گرفتار

ریاض (خنیس الرحمان ، نمائندہ لیبر نیوز ) سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک ہفتے کے دوران 20,237 افراد گرفتار کیے گئے ہیں

حکام کے مطابق لیبر قوانین سمیت غیر قانونی سرحد عبور،  اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہوئیں کارروائی کے دوران 1,555 افراد کو غیر قانونی داخلے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا جن میں اکثریت ایتھوپین اور یمنی شہریوں کی تھی

حکام نے کہا کہ غیر قانونی داخلے، رہائش یا مزدوری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام سے قوانین کی پاسداری کی اپیل کی گئی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp