July 23, 2026

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کابینہ کو بھیج دیے

 اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کابینہ کو بھیج دیے

اسلام آباد ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بدھ کو آگاہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے جدید سیکیورٹی فیچرز کے حامل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے اور منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا ہے

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے نوٹ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور منظوری کے بعد پرنٹنگ کا عمل شروع ہو جائے گا

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور نوٹوں کے حفاظتی فیچرز کو مزید مضبوط بنانے کی سفارش دہرائی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مالیت کے نوٹ بیک وقت چھاپے جائیں گے اور اسٹاک مکمل ہونے پر مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے

 موجودہ نوٹ 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کی مالیت کے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp