July 23, 2026

قازقستان کی پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد میں دلچسپی، زرعی برآمدات کے لیے نیا موقع

 قازقستان کی پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد میں دلچسپی، زرعی برآمدات کے لیے نیا موقع

اسلام آباد: قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن تک آلو درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جسے وزارتِ تجارت نے زرعی برآمدات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے

یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کی بات چیت کے بعد سامنے آیا، جس سے دوطرفہ زرعی تجارت کو فروغ ملے گا۔ اپریل تا جون 2026 کے لیے آلو کی برآمد کا شیڈول طے پا گیا ہے، جس سے برآمد کنندگان اپنی پیداوار اور لاجسٹکس کو منظم کر سکیں گے

پاکستانی برآمد کنندگان نے قازق ہم منصبوں کو اعلیٰ معیار کے آلو کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تکنیکی اور تجارتی مشاورت مکمل ہونے کے بعد برآمدات کے لیے ہموار عمل یقینی بنایا گیا ہے

وزارتِ تجارت نے کہا کہ یہ پیش رفت کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے حوصلہ افزا ہے اور زرعی برآمدات کو مزید فروغ دے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp