July 23, 2026

ٹی سی پی چینی خورد برد کیس، نیب کراچی کا شوگر مل مالکان کے خلاف ریفرنس دائر

 ٹی سی پی چینی خورد برد کیس، نیب کراچی کا شوگر مل مالکان کے خلاف ریفرنس دائر

کراچی ( کارمرس ایند ٹریڈ ڈیسک ) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستانکی جانب سے خریدی گئی 5,356 میٹرک ٹن چینی کی خورد برد کے معاملے پر مقامی شوگر ملوں کے مالکان کے خلاف چیئرمین نیب کو شکایت ارسال کی تھی ، جس کا نوٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی لیا اور تحقیقات نیب کے سپرد کیں۔

 نیب کراچی نے شکایت کی بنیاد پر نیب آرڈیننس 1999 کے تحت انکوائری شروع کی، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ٹی سی پی حکام کی ملی بھگت سے چینی کی خورد برد اور غبن کیا

 تحقیقات کے مطابق قومی خزانے کو 959.758 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ بعد ازاں انکوائری کو باقاعدہ تفتیش میں تبدیل کرتے ہوئے نیب کراچی نے 4 فروری 2026 کو سندھ کی احتساب عدالت میں ریفرنس نمبر 02/2026 دائر کر دیا۔ ڈی جی نیب کراچی شکیل احمد درانی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لوٹی گئی رقم کی واپسی اور بدعنوان عناصر کے احتساب کے عزم کا اظہار کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp