اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سپر ٹیکس کی یکمشت وصولی کاروباری سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ ہے، کے سی سی آئی
کراچی ( جے ایچ خان، کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے سپر ٹیکس کی ایک ہی قسط میں وصولی کے حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے
کے سی سی آئی کے صدر محمد ریحان حنیف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروبار پہلے ہی بلند توانائی قیمتوں، زیادہ شرحِ سود اور لیکوئڈیٹی کے شدید دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں بھاری سپر ٹیکس کی یکمشت وصولی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرے گی
انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے کمپنیوں کے ورکنگ کیپیٹل، تنخواہوں کی ادائیگی، خام مال کی خریداری اور بینک واجبات متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں صنعتی پیداوار اور روزگار میں کمی کا خدشہ ہے
ے سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپر ٹیکس کو مرحلہ وار اقساط میں وصول کیا جائے یا واجبات کو ریفنڈ کلیمز کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں
