پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پنجاب حکومت کا طویل المدتی صنعتی زمین لیز پالیسی متعارف کرانے کا منصوبہ
لاہور( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صنعتی شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے طویل المدتی صنعتی زمین لیز پالیسی متعارف کرانے کا پلان تیار کر لیا ہے
جس کے تحت صنعتی یونٹس کو کارکردگی کی بنیاد پر 30 سال یا اس سے زائد مدت کے لیے زمین لیز پر فراہم کی جائے گی
مجوزہ پالیسی کا اطلاق اسپیشل اکنامک زونز کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر صنعتی اسٹیٹس پر بھی ہوگا، جبکہ اس کا باضابطہ اعلان رمضان المبارک سے قبل متوقع ہے
سیکرٹری انڈسٹریز، انویسٹمنٹ اینڈ کامرس پنجاب محمد عمر مسعود کے مطابق پالیسی کا مقصد صنعتکاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
