April 17, 2026

کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ

 کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں ایک ایک دانش اسکول بھی قائم کیے جائیں گے،وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کے عوام خصوصاً کراچی کے تاجروں کو تحفہ دیا ہے

ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں دو دانش اسکول قائم کیے جائیں گے جن میں ایک ٹنڈو محمد خان جبکہ دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں بنایا جائے گا

وفاقی حکومت کراچی کے ضلع ملیر میں ایک اکنامک زون بھی قائم کرنے جارہی ہے جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp