پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
کراچی پاکستان کے تمام قرض اتار سکتا ہے، چیئرمین نیب
کراچی ( جے ایچ خان، کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اگر مناسب توجہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تو صرف کراچی ہی پاکستان کے تمام قرض اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے،
کراچی میں صنعتکار اور کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو درپیش ٹیکس، سیکیورٹی اور اعتماد کے مسائل سے آگاہ ہیں، جو مجموعی کاروباری ماحول پر اثرانداز ہو رہے ہیں، بہت جلد بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے
چیئرمین نیب نے یقین دہانی کرائی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تاجر برادری کے مسائل حل کرائے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستان زرعی اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور معدنیات کے شعبے میں بڑے مواقع موجود ہیں۔
