October 30, 2026

اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی احتجاجی تحریک کا اعلان

 اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی احتجاجی تحریک کا اعلان

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیموکریٹک ورکرز یونین سی بی اے کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے ساتھ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر اختلافات کے باعث احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے

لیاقت علی ساہی کے مطابق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں اجرتوں میں بہتری، سروس اسٹرکچر، مراعات، میڈیکل سہولیات اور روزگار کے تحفظ جیسے بنیادی نکات شامل ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا قابلِ قبول نہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو متعدد بار مطالبات سے آگاہ کیا گیا مگر ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا

یونین قیادت نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی ایس سی فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات شروع کریں تاکہ محنت کشوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ کیے گئے تو یونین مرحلہ وار احتجاج کا آغاز کرے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp