اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کو 60 ہزار نئی ملازمتیں دی جائیں گی، وزارتِ محنت عمان
مسقط ( جبران خلیل، نمائندہ لیبر نیوز عمان ) عمان کی وزارتِ محنت نے نجی شعبے میں روزگار کے فروغ کے لیے آئندہ سال کے دوران 50 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ وزیرِ محنت ڈاکٹر مہد بن سعید باوین نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نومبر 2025 تک ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 74 ہزار ریکارڈ کی گئی، جن میں سے اکثریت کو سہیم انیشی ایٹو کے تحت مستقل ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ بعض افراد کو مالی درجات کی تکمیل کے انتظار میں رکھا گیا ہے
وزیرِ محنت کے مطابق 2026 کے دوران تیل، گیس، لاجسٹکس، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، جن میں ملازمتیں تربیتی پروگراموں اور اجرتی معاونت کے ذریعے دی جائیں گی،
انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 60 ہزار روزگار کے مواقع سرکاری و نجی شعبے میں فراہم کیے جائیں گے، وزارت نے لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس، قانون سازی میں بہتری اور ڈیجیٹل سروسز کو مؤثر بنانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی
