July 24, 2026

لاہور چیمبر کا اصلاحاتی اقدامات پر خیرمقدم، برآمدی لاگت کم کرنے پر زور

 لاہور چیمبر کا اصلاحاتی اقدامات پر خیرمقدم، برآمدی لاگت کم کرنے پر زور

لاہور (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کاروبار میں آسانی، علاقائی مسابقت کے مطابق توانائی اور تجارتی ٹیرف، پالیسیوں کے تسلسل اور برآمدی لاگت میں کمی پر زور دیا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی سے بیرونی قرضوں پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے صنعت و تجارت کو سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مہنگی توانائی اور غیر یقینی پالیسیوں سے مسابقت متاثر ہوتی ہے، اس لیے ٹیرف اصلاحات اور ٹیکس نظام میں سادگی ضروری ہے۔ صدر لاہور چیمبر نے یقین دلایا کہ ادارہ حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ سرمایہ کاری بڑھے، برآمدات میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل پالیسیاں اور لاگت میں کمی ہی پائیدار معاشی بحالی کی کنجی ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp