اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پورٹ قاسم پر پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس کا طویل مدتی ماسٹر پلان جاری
کراچی (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) حکومت نے پیر کو پورٹ قاسم پر پورٹ انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کا طویل مدتی ماسٹر پلان جاری کر دیا، جسے صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مربوط اور مرحلہ وار منصوبہ بندی کے تحت پورٹ قاسم کو عالمی معیار کا صنعتی و لاجسٹک حب بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کلائمیٹ ریزیلیئنٹ منصوبہ آئندہ دو دہائیوں میں اربوں ڈالر کے معاشی فوائد، لاکھوں روزگار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
ماسٹر پلان 14,590 ایکڑ پر محیط ہے اور اسے تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں بھاری صنعت، برآمدی یونٹس اور لاجسٹکس سہولیات قائم ہوں گی۔ وزیر کے مطابق پورٹ قاسم پر اس وقت 833 صنعتی یونٹس فعال ہیں جبکہ 40 زیر تعمیر ہیں، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
