اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان اور انڈونیشیا کا دوطرفہ صنعتی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی (لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ موجودہ کو میں اپ گریڈ کرنے پر بات چیت جاری ہے
انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت دیاہ رورو اسٹی ودیا پتری نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں تعاون سے دوطرفہ تجارت میں توازن آئے گا، اور پاکستان کے صحت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں۔ پام آئل کو اہم تجارتی شے قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوردنی تیل کی طلب 22 فیصد بڑھی ہے اور انڈونیشیا اس ضرورت کو پورا کرے گا تعاون زراعت، حلال سرٹیفیکیشن، ، ٹیکنالوجی اور دفاع میں بھی بڑھایا جائے گا
تقریب کے دوران انڈونیشیا–پاکستان جوائنٹ ٹریڈ کمیشن کے تحت ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کا سب سے بڑا خوردنی تیل فراہم کنندہ ہے، جو ملک کی کھپت کا 74 فیصد فراہم کرتا ہے۔
